• news

 عالمی بنک نے پاکستان کو 20کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرنے کی منظوری  دی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم پنجاب کے لیے فراہم کی جائے گی اوررقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کیلئے خرچ ہوگی۔ عالمی بینک کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے درجے کے کسانوں کو ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا اور پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدن بڑھانا ہوگی۔ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں پیداواری صلاحیت میں کمی دیکھی گئی ہے۔اس رقم کی فراہمی سے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزارچھوٹے گھرانے مستفید ہوں گے اور14 لاکھ ملین ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے گا، پاکستان میں اس وقت عالمی بنک کے تعاون سے 14.2 ارب ڈالر کے 60 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن