مذاکرات میں ڈیڈ لاک‘ پٹرول پمپ کل سے بند کرنے کا اعلان برقرار
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے بعد کل سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی موجود تھے۔ مذاکرات میں پٹرولیم ڈیلرز نے ٹیکس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر حکومتی نمائندوں نے فوری جواب دینے سے انکار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع نے بتایا مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔