4 کمپنیاں‘ کروڑوں کے ٹھیکے لینے کا الزام، فرح گوگی کی والدہ 20 جولائی کو نیب طلب
لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور نے مبینہ کرپشن کے کیسز میں فرح گوگی کی والدہ بشری خان کو 20جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ بشری خان پر الزام ہے کہ اس نے گذشتہ چار سال میں چار کمپنیاں بنائیں اور کروڑوں روپے کے ٹھیکے حاصل کئے، یہ ٹھیکے سیاسی سفارشوں پر حاصل کئے گئے۔ اس حوالے سے نیب نے فرخ گوگی کی والدہ اور بشری خان کو نوٹس ان کی رہائش گاہ پر بھجوا دیئے گئے ہیں اور انھیں 20جولائی کو صبح دس بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب ذرائع سے مزید معلوم ہو اہے کہ بشری خان ان تمام کمپنیوں میں اپنی بیٹی فرح گوگی کی کاروباری شراکت دار ہے جبکہ ہاوسنگ سکیم اور پراپرٹی کے کاروبار میں بشری بی بی اپنی بیٹی فرح گوگی کی کاروبار میں پارٹنرہے۔ اس حوالے جلد نئے انکشافات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔ ان کیسوں کی تحقیقات میں فرح گوگی کے دیگر عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے۔