• news

ڈیرہ بگٹی اور گرد ونواح میں زلزلہ


کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ضلع ڈیرہ بگٹی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیمامرکزکے مطابق گزشتہ شب 3بجکر 22منٹ پر ڈیرہ بگٹی اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2ریکارڈ کی گئی زلزلے گہرائی زمین میں40 کلومیٹر    جبکہ اسکا مرکز ڈیرہ بگٹی سے 33 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن