• news

مسلم لیگ ن کے جلیل شرقپوری پنجاب اسمبلی رکنیت سے مستعفی


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 16 جولائی سے جلیل شرقپوری کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔ جلیل شرقپوری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن