آج الیکشن کمشن کا بڑا امتحان‘ کیسے غیرجانبداری ثابت کرتا ہے: پرویز الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی حسین الٰہی، محبوب شاہ، ہمایوں خان ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر آصف نکئی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 17 جولائی حق اور سچ کی فتح کا دن ہے، انشاء اللہ لوٹے اور جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکی، انشاء اللہ جعلی اعلانات اور شعبدہ بازیوں سے ان کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے امتحان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا بلکہ زیادہ سخت اور بڑا امتحان ہے کہ وہ کیسے اپنی غیر جانبداری ثابت کرتا ہے، اس وقت الیکشن کمیشن کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ غیر جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے پچھلے غلط کاموں کا دھونا بھی دھو دے، الیکشن کمیشن کو ہم پہلے سے خبردار کر رہے ہیں وہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکر دھاندلی کو روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں، بین الاقوامی میڈیا کی حالات پر پوری نظر ہی نہیں بلکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر اس کی موجودگی نظر آئے گی۔ اسد قیصر نے کہا دھاندلی کے تمام منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، حکومت پنجاب کی مداخلت پر الیکشن کمشن کو سخت ایکشن لینا چاہئے،