• news

جوبائیڈن کی مشرق وسطیٰ میں موجودگی کے دوران غزہ پر اسرائیلی میزائل حملہ 


تل ابیب (انٹرنیشل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر میزائل حملے میں حماس کی راکٹ بنانے کی ایک فیکٹری کو تباہ کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ غزہ سے راکٹ ہماری سرزمین پر گرا جس کے جواب میں میزائل حملہ کیا گیا، یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی صدر مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن