سعودی عرب کا تیل کی یو میہ پیداواری صلاحیتں 13ملین بیرل تک بڑھانے کا اعلان
جدہ (ممتاز احمد بڈانی+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے جدہ کانفرنس برائے امن و ترقی سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ایرانی کو جوہری توانائی حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایران کی جوہری سرگرمیوں خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں اپنے حلیفوں کے ساتھ ملکر خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کا عزم رکھتے ہیں صاف توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر ہم بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریںخلیجی ممالک کے ذریعے عراق کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایک فعال شراکت دار رہے گا شراکت داری سے خطے کے مثبت مستقبل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے امریکہ خطے سے کہیں نہیں جا رہا چین، روس یا ایران کیلئے خلاف نہیں چھوڑیں گے ہم ہر چیز پر متفق نہ بھی ہوں پھر بھی ساتھ کام کر سکتے ہیں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے پرعزم ہیں یہاں موجود ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ کانفرنس سے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے خطاب کرتے کہا ہے کہ صاف توانائی، فوسل فیول ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے غیر حقیقی اخراج کی پالیسیاں افراد زیر میں اضافے باعث بنیں گی غیر حقیقی پالیسیوں سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا سعودی عرب نے 2027ء تک تیل کی پیداواری صلاحیت 13 ملین بیرل یومیہ کرنے کا اعلان کیا ہے سعودی عرب کی موجودہ پیداواری صلاحیت 12 مین بیرل یومیہ ہے عالمی معیشت کو سہارا دینے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔قبل ازیں امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا سعودی عرب کا تاریخی دورہ میں دونوں ملکوں نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام ملکر کوششیں کرنے پر اتفاق کر لیا سیاحتی اور تجارتی ویزوں میں دس سال کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے امریکہ سعودی عرب کو دفاعی فوجی سازوسامان فراہم کرے گا صدر جوبائیڈن اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کی اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق خطے میں ایران کی مداخلت روکنے اور ایران کو ایٹمی صلاحیت کے حصول سے روکنے دونوں ملکوں کا ملکر کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد نے جوبائیڈن سے ملاقات میں کہا کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے مملکت نے اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار اپنائے ہیں مستقبل میں ہونے والی غلطیاں روکنے کیلئے مزید طریقہ کار بھی ترتیب دیئے ہیں۔ صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل پر امریکہ کے اقدامات پر سوال اٹھتے ہیں امریکہ اور سعودی عرب کو اپنے اختلافات کے باوجود ایک ساتھ رہنا چاہئے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اگست 2021ء میں افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایک خاندان کے زندہ بچ جانے والے افراد اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ولی عہد نے مثال کے طور پر ابوغریب میں امریکہ کے ملوث ہونے کا حوالہ دیا امریکی صدر بائیڈن 2 روزہ سعودی عرب کے دورے کے بعد جدہ سے روانہ ہو گئے گورنر مکر مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے انہیں رخصت کیا۔