• news

 نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس ‘سماعت 3اگست تک ملتوی 

لاہور(اپنے نامہ نگارسے)احتساب عدالت کے جج ذوالقرنین اعوان نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کردی ،گزشت روز ریفرنس میں نامزد درجنوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم محمد احمد کے خلاف ٹرائل رکوانے کی درخواست دائر کی گئیں،ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم محمد احمد کا ذہنی توازن خراب ہے ،عدالتی حکم پرڈاکٹر قمر الزمان عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کے سامنے ملزم کے زینی توازن خربا ہونے کی تصدیق کی ،نیب کی جانب سے پراسکیوثر وارث جنجوعہ پیش ہوئے ، پراسکیوٹرنے ملزم کے معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی ، ریفرنس میں عمر فاروق ، رانا مہتاب، دلبر ڈوگر، محمد شبیر، سمیت 34 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے ،ملزموں پر الزام ہے کہ ملزمان نے نندی پور پاور پلانٹ سے 145 آئل ٹینکرز غائب کر دئیے تھے، ملزمان پر نندی پور پاور پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کرنے کا الزام عائد ہے، ریفرنس میں نندی پور پروجیکٹ کے درجنوں ڈرائیورز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن