• news

تقرر و تبادلے ‘سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو خط ارسال 


 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)نیب میں تقرروتبادلوں پرپابندی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہ کرنے کے معاملہ پر عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پرقائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو خط ارسال کردیاگیا۔یہ خط قانون دان اظہر صدیق نے قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کوبھجوایا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنسز کے تفتیشی عمل میں مداخلت کا سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب میں تقرروتبادلوں پرپابندی عائدکررکھی ہے ۔قائم مقام چیئرمین نیب ظاہرشاہ سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کررہے ہیں ۔نیب میں حالیہ تبادلے واضع طور پر توہین عدالت ہے۔ تقرروتبادلوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ کیاگیا تو عدلیہ سے رجوع کیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن