آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس‘مدعی بطور گواہ طلب
لاہور(اپنے نامہ نگارسے)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کے مدعی اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو بطور گواہ طلب کر لیا ہے ،نیب حکام نے اظہر صدیق کی شکایت پر آشیانہ اقبال کی انکوائری شروع کی تھی ،عدالت نے گواہ اظہر صدیق اہڈووکیٹ کو 13اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں،عدالت نے پراسیکیوٹر اسد علی ملک کو گواہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔