بھارت نے ریلا چھوڑ دیا پانی ہیڈ گنڈا سنگھ سے دریائے ستلج پہنچنا شروع
بصیرپور (نامہ نگار) بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا ہیڈ گنڈا سنگھ سے دریائے ستلج میں پہنچنا شروع ہوگیا، جس کے پیش نظرڈی ایس پی بصیرپور سردارظفراقبال ڈوگر کے حکم پر دریا کے کنارے واقع دیہات کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور تینوں تھانوںکے ایس ایچ اوز کی جانب سے دریا کے بیٹ اور کناروں پر واقع ڈھاریوں اور آبادیوں میں مکینوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے اعلانات کرا دیئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 50 ہزار کیوسک کے ریلے کی اطلاعات تھیں تاہم ہیڈ سلیمانکی پہنچنے والے پانی کی مقدار ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے بڑھ سکتی ہے۔ اتوار کو یہاں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی آمد21980 کیوسک جبکہ اخراج 17523 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
بھارت، سیلابی ریلا