• news

بخار‘ گلا خراب‘ انشاء اللہ جلد ٹھیک  ہو جائوں گی: مریم نواز 

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار اور گلا خراب ہے لیکن انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہو جائوں گی۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر کارکن کی جانب سے پوچھے جانے پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ مریم نواز نے خیریت دریافت کرنے پر کارکن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ ہفتہ کے روز کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔
مریم نواز

ای پیپر-دی نیشن