فیصل آباد: الیکشن ڈیوٹی کے دوران کھانا نہ ملنے پر اہلکاروں کے احتجاج پر اے ایس پی ہیڈ کوارٹر کا تشدد، ویڈیو وائرل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی 97 کی الیکشن ڈیوٹی کیلئے فیصل آباد آنے والے پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے کھانا نہ ملنے پر احتجاج کیا تو اے ایس پی ہیڈ کوارٹر معاذ احمد نے انہیں چھڑیوں سے دھو ڈالا۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او نے پی سی اہلکاروں کو کھانا فراہم کیا اور اے ایس پی کے ساتھ صلح کروائی۔
ویڈیو وائرل