قصور:مسلح افراد نے لیسکو ملازمین کو اغوا کر لیا‘مقدمہ درج
قصور(نمائندہ نوائے وقت) پندرہ سے زائد مسلح افراد نے لیسکو وڈانہ کمپلیڈ سیل سے دو ملازمین کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا،لیسکو ملازمین کا واقعہ کے خلاف احتجاج۔لیسکو واپڈا کمپلیڈ آفس وڈانہ میں صبح چار بجے حویلی کشمیریاں والی کے رہائشی احسان میو ، شوکت علی سمیت 14افراد نے اسلحہ کے زور پرغنڈا گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ملازمین حیدر علی اے ایل ایم ، محمد یٰسین ایل ایم کو اغوا کرکے گاڑی میں بٹھا لیا اور نا معلوم مقام پر لے گئے، جس پر پولیس تھانہ مصطفی آبادنے ایس ڈی او ثاقب منظور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اغوا ہونے والے ملازمین اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، سب ڈویژن لیسکو مصطفی آباد کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے غنڈا گردی ، بد معاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو اغوا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملازمین کو بایاب کروانے اور ملزمان کو سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔