امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے:حاجی اقبال شیخ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدواریونین کونسل 67 حاجی محمداقبال شیخ نے کہاہے کہ پنجاب کے عوام نے وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کو ان کے اصل مقام پر پہنچادیا ہے ایسے لوگوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوئی گئی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں دس ہفتوں میں ان کی قابلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے انہوں نے عوام پر بجلی اور مہنگائی کا بم گرایا ہے انکی کارکردگی اور نا اہلیت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں کی نالائقی چند ہفتوں میں قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اگر مزید کچھ عرصہ یہ لوگ اقتدار میں رہے تو ملک دیوالیہ،عوام بد حال ہو جائیں گے،ایک سازش کا سہارا لیکر یہ لوگ اقتدار میں آئے،مہنگائی کا بہانہ کیا،سازش مہنگائی، نا اہلیت سب کچھ عوام کے سامنے عیاں ہو گئی ہے، یہ لوگ ذاتی مفاد کیلئے اقتدار میں آئے،اولین ترجیح اپنے خلاف درج مقدمات کو ختم کرانا تھی اور اسی ایجنڈے میں کامیابی کیلئے یہ تمام تر اختیارات استعمال کرتے نظر آرہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں محلہ احمد پورہ میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 11 جماعتیں ملکر بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکیں عمران خان ایک شخص ہی نہیںبلکہ نظریہ کا نام ہے،جسے شکست دینا بہت مشکل ہے،حکمرانوں کو عمران فوبیا ہو گیا ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو رات کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں، عمران خان دوبارہ اقتدارمیں آئے تولٹیروں کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔