• news

چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن خزانے کو بھاری نقصان پہنچارہے ہیں:شہری گگومنڈی

گگومنڈی(نامہ نگار)چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن بورے والا کی مبینہ ملی بھگت کے باعث خزانہ کو بھاری نقصان کا خدشہ تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن بورے والا پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیوں کے مالکان سے ملی بھگت اور چشم پوشی کر کے ان سے دانستہ سرکاری واجبات وصول نہیں کرتا جس کی وجہ سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے شہریوں نے ڈی سی وہاڑی اور وزارت بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں پرائیویٹ ہائوسنگ کالونیوں کے ٹیکس اور فیسوں کے معاملات کی انکواری کروائی جائے ۔اس سلسلہ میں چیف آ فیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا قانون اور رولز کے مطابق فیس وصول کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن