قصور: گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور اور گردونواح میں گیس کی مسلسل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے مہنگائی کے مارے شہریوں کا جینا محال کردیا جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور متعلقہ اعلی حکام خصوصی نوٹس لیں۔قصور شہر اور گردونواح میں گیس کی بندش لوڈشیڈنگ جاری چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے اور کئی علاقوں کوٹ حلیم خاں، کوٹ مولوی عبدلقادر،قتل گڑھی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گیس بالکل بند ہے بلکہ شہر شامل ہیں مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے اوپر سیایل پی جی بھی اتنی مہنگی ہے کہ غریب آدمی کی قوت خرید نہیں گیس کی قلت کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے محکمہ سوئی گیس کو متعدد بار شکایات کی گئی لیکن ازالہ نہ ہوسکا وہ صرف پیسے لینے کی بات سنتے ہیں اور باقی لوگوں کو دفتر صرف چکر ہی لگواتے ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیا اس سلسلے میں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہر کی مختلف سماجی وفلاحی اور تاجر تنظیموں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔