• news

ننکانہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی میںکارروائی‘ متعدد دکانیں سیل

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنراحمر نائیک کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) جنت حسین نیکوکارا کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا شہر بھر میں  تجاوزات کے خلاف آپریشن متعدد دوکانوں کو سیل کرکے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب آصف علی، میونسپل آفیسر (ریگولیشن) صوفیہ عاشق اور انکروچمنٹ انسپکٹر حاجی محمد اکرم گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ننکانہ بچیانہ روڈ، بیری والا چوک اور تنگ بازار سمیت دیگر مقامات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے بازاروں اور مین شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کروایا اس موقعہ پر میونسپل آفیسر(ریگولیشن) صوفیہ عاشق نے تین کباڑ خانوں کو سیل کرنے کے علاوہ متعدد دوکانداروں سے ہزاروں روپے کا جرمانہ وصول کیا اور دوبارہ  تجاوزات سے باز رہنے کے لئے انہیں وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن