• news

سری لنکا کو دوسری اننگز میں جلد آئوٹ کرنے کی کوشش کرینگے : محمد یوسف


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سری لنکا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی کھل کر تعریف کی۔ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے دباؤ میں اچھی اننگز کھیلی، کپتان جس انداز میں ٹیل اینڈرز کو لے کر چلے وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد بھرپور جذبے کے ساتھ کھیلی گئی اننگز دیکھی، نسیم شاہ بھی بہت جذبے سے کھیل رہے تھے۔ پانچ آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے کوئی پیغام نہیں بھیجا، بابر کپتان ہے مسیج بھیجنا اچھی بات نہیں ہے۔ کوشش کریں گے کہ دوسری اننگز میں سری لنکا کو جلد از جلد آئوٹ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن