حقیقت سے تعلق نہیں، الیکشن کمشن نے عمران خان کے تمام الزامات مسترد کر دیئے
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آج لگائے گئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کمشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔عوام سے اپنے خطاب میں عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ ہمیں پنجاب کے ضمنی الیکشن ہرانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے گئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔ پنجاب میں جیسا الیکشن کرایا ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بحران بڑھے گا، سپریم کورٹ کا حکم تھا ریاستی مشینری کی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایف آئی آر کاٹیں، ریاستی مشینری استعمال کی، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنرپر ہے جس نے بد دیانتی کی اور ن لیگ کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔