• news

سیاسی و معاشی استحکام کیلئے عام انتخابات کا اعلان ضروری: شوکت ترین 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سیاسی غیریقینی اور معاشی استحکام کیلئے عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔ شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب ضمنی انتخابات نے سیاسی غیریقینی میں اضافہ کیا ہے۔ سیاسی غیریقینی معاشی عدم استحکام پیدا کرتی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح کے بیرونی دوستوں کی مدد کی یقین دہانی کے باوجود روپیہ گر رہا ہے۔ غیریقینی ختم کرنے کیلئے عام انتخابات کا اعلان کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن