جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی شادی کی تصاویر جاری
لاہور ( کلچرل ڈیسک) امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کر دیں۔ گزشتہ ہفتے لاس ویگاس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جینیفر لوپیز نے اپنے نیوز لیٹر آن دی جے لو پر شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے شادی کی تقریب میں ایک پرانی فلم کا جوڑا پہنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے جوڑے کا انتخاب ڈیزائنر زہیر مراد کی برائیڈل کلیکشن سے کیا ہے۔