• news

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز سکواڈ کا اعلان کر دیا۔پی او اے کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں 103 رکنی سکواڈ برمنگھم روانہ ہو گا، قومی سکواڈمیں شامل 56 ایتھلیٹس کو پاکستان سپورٹس بورڈ سپورٹ کرے گا، 27 قومی ایتھلیٹس کے اخراجات پاکستان اولمپک ایسویسی ایشن اٹھائے گی۔20 رکنی قومی ویمن کرکٹ سکواڈ کو پی سی بی بھیجے گا، کامن ویلتھ گیمز میں نمائندگی، قومی سکواڈ کی گنتی پر پاکستان سپورٹس بورڈ کو شدید تحفظات تھے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے بیڈمنٹن کے 6 رکنی اسکواڈ کو نمائندگی سے منع کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن