• news

انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والے بین سٹوکس کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ جتوانے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگلش آل راؤنڈر نے لکھا کہ ون ڈے کرکٹ میں کل اپنا آخری میچ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پارہا تھا۔ اب میں سارا فوکس ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ پر کرسکتا ہوں۔یاد رہے کہ بین سٹوکس نے انگلینڈ کی طرف سے 104 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی۔ اور وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے 2011ء میں ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا، اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 2919 رنز بنائے۔علاوہ ازیں سابق ویسٹ انڈین کپتان دینش رامدین نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، البتہ وہ دنیا بھر کی ٹو ٹونٹی لیگز کھیلتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن