• news

 ایشیا کپ فٹ بال کی میزبانی، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، قطر اور انڈونیشیا کی دلچسپی 

کراچی (پی پی آئی) ایشیا کپ فٹ بال کی میزبانی سے چین کے دستبردار ہو جانے کے بعد2023 کے ایشیا کپ فٹ بال کی میزبانی کے لیے اب آسٹریلیا، جنوبی کوریا، قطر اور انڈونیشیامیزبانی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ چین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں ان بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی سے دستبردار ہو گیا ہے۔ اگلے برس ان مقابلوں کے لیے مقام کا فیصلہ رواں برس اکتوبر تک ہو گا۔ ان مقابلوں میں 24 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ چین کے مطابق وبائی دنوں میں کھیلوں کے بڑے مقابلوں کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن AFC کی جانب سے ایشیا کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کی درخواستوں کے لیے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اس دوڑ میں شامل چار اقوام کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔آسٹریلیا 2015 میں ایشیا کپ فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ جنوبی کوریا 1960 میں ان مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ قطر رواں برس ہونے والے عالمی کپ فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے، جب کہ 1988 اور 2011 میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔تاہم انڈونیشیا نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن میزبان کا اعلان 17 اکتوبر کو کرے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ہر چار برسوں بعد منعقد ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن