پنجاب کی انتظامیہ نے شفاف الیکشن کرائے : میاںامجد لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ شکست اور جیت سیاسی کھیل کا ایک حصہ ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی چار نشستوں پرالیکشن ہار چکی ہیں یہ 20کی20سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتی تھی جس میں وہ 15سیٹیں واپس لینے میں کامیاب ہوئی ہیں نتائج کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب کی انتظامیہ نے شفاف الیکشن کرائے ہیں جبکہ بعض حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پیسوں کے بل بوتے پر ووٹروں کی خریداری بھی کی تھی اور بعض پولنگ سٹیشنوں پر غنڈہ گردی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن شیخوپورہ میا ںجاویدلطیف کی قیادت میں شہر کی خوبصورتی عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھے گی ۔