• news

قوم نے عمران خان کی حکومت کیخلاف سازشوں کا بدلہ لے لیا: عمر مشتاق

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز فتح کی پوری قوم کو مبارک دیتے ہیں ووٹر ز نے عمران خان کے نظریہ اورپارٹی منشور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر کے جس مثالی جیت سے ہمکنار کیا وہ ملکی انتخابی تاریخ کا انمٹ باب ہے، ضمنی انتخابات میں قوم نے عمران خان کی حکومت کیخلاف سازشوں کا بدلہ لے لیا اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے،اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پی ڈی ایم حکومت کے سول مارشل لاء کے باوجود عمران خان کو ضمنی الیکشن میں تاریخ ساز مینڈیٹ دیا، ضمنی الیکشن کے نتائج عوام کا پی ڈی ایم کی مسلط شدہ حکومت پر کھلا عدم اعتماد ہے،پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعدتحریک انصاف کے خلاف جاری حکومتی سازشیں بھی دم توڑ چکی ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی فتح یاب ہو گی اور وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت تشکیل دے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن