• news

پرویز الٰہی کی حکمت عملی سے پنجاب میںن لیگ کا بوریا بستر گول ہوگیا:شیخ نصیر

کامونکی(نمائندہ خصوصی)چوہدری پرویز الٰہی کی حکمت عملی سے پنجاب میں مسلم لیگ (ن )کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن کر پنجاب کے عوام کی عملی خدمت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج شیخ نصیر احمد ،سابق ناظم میاں منظور احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی نے سابقہ دور میں پنجاب میں ایسے منصوبے متعارف کروائے جس کو دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر پنجاب کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ایک مرتبہ پھر اپنے سیاسی ویژن کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن)  کو واضح اور بدترین شکست سے دوچار کیا جس کی بڑی وجہ چند ہی ہفتوں کی حکومت نے عوام کی زندگی کو مہنگائی اور لاقانونیت کے ذریعے اجیرن بنا کر رکھ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن