• news

  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے گریڈ17سے22 افسروں کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ


اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے)وفاقی حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے گریڈ17سے22تک کے آفسران کی بنیادی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے جبکہ گریڈ20سے 22کے آفسران کو15فیصد ڈسپیریٹی الائونس دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے،ڈسپیرٹی الائونس ان آفسران کو نہیں ملے گا جو 150فیصد ایگزیکٹیو آلائونس حاصل کریں گے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی 2022سے دیا جائے گا، 150فیصد  ’ ’ایگزیکٹیو الائونس  ‘‘ 30جون 2022تک کی بیسک پے کی بنیاد پر دیا جارہا ہے اور بیسک پے کو فریز(منجمد)کردیا گیا ہے ، ایگزیکٹیو الائونس فیڈرل سیکریٹریٹ آئی سی ٹی فیلڈ ایڈمنسٹریشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سینکشن پوسٹس، سیکشن آفیسرز،ڈپٹی سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکٹریز ،سپیشل سیکریٹریزفیڈرل سیکریٹریز،پرائم منسٹر اورپریزیڈنٹ آفس سیکریٹریٹ کے آفسران،اسلام آباد کے(ICT) کے آفسران اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، چیف کمشنرکو ملے گا۔ ایگزیکٹیو الائونس ان آفسران کو نہیں ملے گاجو ڈپوٹیشن پر ہوں گے یا ایسے آفسران جن کا  آوٹ سائڈ فیلڈ میں تبادلہ ہوگیا ہو ان کو بھی ایگزیکٹیو الائونس نہیں ملے گااگر جاری ہو تو روک دیا جائے گا۔چھٹیوں پر جانے والے آفسران کو پہلے30دن کی چھٹوں پر یہ الاونس ملے گااس کے بعد نہیں ،معطلی(او ایس ڈی ، کسی کیس کی وجہ سے) کی صورت میں نہیں ملے گا، اس اضافی الائونس کا شمار پنشن میں شامل نہیں کیا جائے گا،پروبیشن پریڈپر ہونے والے آفسران کو یہ الائونس نہیں ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن