میرا پاکستان‘ میرا گھر سکیم پر عارضی پابندی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ سکیم کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بدلتے ہوئے حالات اور بہتر ہدف کے تعین کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سکیم کو ازسرنو تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ سکیم کو ایک ہفتے کے اندر نافذ کر دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے بتایا سکیم کے تحت عوام کی پہلے سے کی گئی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی۔