• news

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے : پیر ناصر الدین خاکوانی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت علامہ پیر ناصر الدین خاکوانی ، علامہ عبدالحنان صدیقی ودیگر علماء نے یہاں مین بازار میں ایک دینی وروحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کے لئے ہم بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ حضور نبی کریمؐ آخر الزمان نبی ہیں جنکی تعلیمات قیامت تک آنے والے لوگوںکے لئے مینارہ نور ہیں۔ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیراہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔ اجتماع سے علامہ احمد سعید اعوان، مولانا عبدالولی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن