صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل حسین محی الدین کی دو ماہ بعد وطن واپسی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدرڈاکٹر حسین محی الدین قادری دوہ ماہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ائرپورٹ پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس ،صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری،شہزاد رسول قادری،میاں ممتاز حسین،حاجی محمد اسحاق،محمد الیاس ڈوگر،کیپٹن(ر) عبد المجید،عابد بشیر قادری،رانا عتیق الرحمان،محسن اقبال سمیت رہنمائوں و کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے دو ماہ کے تنظیمی دورے میں آسٹریلیا میں مختلف یوتھ کانفرنسز میں شرکت کی اور اپنے خطابات میں نوجوانوں کو فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ فریقہ واریت سے اتحاد امت اور بین المذاہب رواداری کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔