• news

سہ ملکی ویمنز کرکٹ سیریز ‘پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سہ ملکی ویمنزکرکٹ سیریز میں پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کوڈی ایل میتھڈ کے تحت 13رنز سے ہرا دیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم نے 14اوورز میںپانچ وکٹوں پر 92رنز بنائے ۔ ارم جاوید صفر ‘منیبہ علی انتیس ‘بسمہ معروف تیرہ ‘عائشہ نسیم چودہ ‘ندا ڈار چھبیس رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ عالیہ ریاض تین رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں ۔ جین میگوئر اور لائورا ڈیلانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ میزبان ٹیم کو مقررہ چودہ اوورز میں 97رنز کا ہدف ملا‘6وکٹوں پر 83رنز بناسکی ۔ گیبی لیوس سینتالیس ‘ریبیکا سٹوکیل انیس ‘اورلا پرینڈر گاسٹ دس ‘لائورا ڈیلانی ایک ‘میری ویلڈرن صفر اور آرلینی کیلی ایک رن بناکر آئوٹ ہوئیں نداڈار ‘فاطمہ ثناء اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ تین کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں ۔ندا ڈار کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن