کرونا ‘چین کا2023 ء میں ایشین فٹبال ک پ کی میزبانی سے انکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر )چین نے کووڈ زیرو پالیسی کی وجہ سے اگلے سال 2023 کے ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی سے انکار کر دیاہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ زیرو پالیسی کا نفاذ ہے اور ہمارا ہدف ملک کو کووڈفری بنانا ہے، جس کی وجہ سے فی الحال فٹ بال ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے،بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ چین کی کووڈ زیرو پالیسی کے باعث ایونٹ کی میزبانی سے دستبرداری کے بعد آسٹریلیا، جنوبی کوریا، قطر اور انڈونیشیا 2023 کے ایشین کپ کے انعقاد کیلئے بولی لگا رہے ہیں.ایشین فٹ بال کے حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا، جنوبی کوریا، قطر اور انڈونیشیا کی ایونٹ کی میزبانی کی دوڑکا فیصلہ اکتوبر میں کیا جائے گا،واضح رہے کہ چین مئی میں 24 ٹیموں کے ایشین فٹ بال کپ مقابلے کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا کیونکہ اس نے صفر کوویڈ پالیسی پر عمل کیا تھا۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے نئے دعویداروں کی نقاب کشائی کی۔