فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ‘ای م آر آئی رپورٹ آگئی
لاہور(سپورٹس لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹ آ گئی۔قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق میڈیکل سٹاف شاہین آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹ کا جائزہ لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی ضرورت پڑی تو وہ کھیل سکیں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔انہوں نے دوسری اننگز میں محض سات اوورز کرائے تھے جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم چلے گئے۔ترجمان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی ٹانگ میں کھچائوپیدا ہوا تھا۔ اس تکلیف کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا ایم آر آئی کیا گیا۔قومی ٹیم کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔