ای سی سی اجلاس، کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف2و لاکھ ٹن یوریا درآمد کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پاور سیکٹر کیلئے ریشنلائزیشن سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کے تیسرے ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایل پی جی پٹرولیم لیوی ریٹ پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کو ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ چینی کمپنیوں سے 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کے مطالبہ کی منظوری دی گئی۔وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پر پیٹرولیم لیوی کی شرح سے متعلق سمری پیش کی۔ ای سی سی نے تجویز پر نظر ثانی کے لیے سمری وزارت کو واپس کر دی۔