وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، پی ٹی آئی رکن چودھری مسعود منحرف، اپوزیشن لیڈر کی تصدیق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پی پی 257رحیم یار خان پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود احمد وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بیرون ملک چلے گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ پارٹی قیادت کے روکنے کے باوجود ترکیہ گئے ہیں۔22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک ان کی واپسی امکان نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے چوہدری مسعود رکن کے منحرف ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور الزام عاید کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے مسعود کی بولی لگ گئی ہے۔ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ارکان بیماری یا شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں نہیں پہنچے۔