• news

شہباز شریف لاہور میں  آج کابینہ اجلاس کی صدارت آن لائن کریں گے 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں موجود ہیں اور پنجاب  میں 22 جولائی  کے اہم سیاسی معرکہ کے حوالے سے ا مور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ آج  وفاقی کابینہ کے اجلاس کی بھی آن لائن صدارت کریں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ ملک کی معاشی صورت حال اور اہم امور سے آگاہ کیا جا رہا ہے، جن میں روپے کی قدر میں کمی کی وجوہات بھی شامل ہیں اور ان سے ہدایات  لی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن