• news

شیخوپورہ میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پ ر قومی خزانہ لوٹا جا رہا ہے:اختر اقبال ڈار

 شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں بعض ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی خزانہ کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے چوک پیر بہار شاہ کو دو تین مرتبہ توڑ توڑ کر بنانا اصل میں مال بنانا پروگرام ہے اس چوک کو دونوں اطراف سے بند کر کے اس کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بے شمار مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ، صحافیوں سے گفتگو کرتے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ عوام درجنوں ٹیکس دیکر قومی خزانہ کو بھرتے ہیں جب کہ بعض سرکاری ادارے اور سیاسی جماعتوں کے رہنما قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چوک کا مقصد چاروں اطراف کی ٹریفک کو رواں رکھنا ہے فوری طور پر چوک پیر بہار شاہ کو اصلی حالت میں بحال کر کے کروڑوں روپے ضائع کرنیوالے محکمہ کے افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن