• news

عبد اللہ شفیق کی دوسری اننگز میں 524منٹ بیٹنگ ‘عالمی ریکارڈ قائم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ قومی اوپنر ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے ہدف کے تعاقب میں 524 منٹ کریز پر موجود رہے اور  160 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ اروندا ڈی سلوا نے 1997ء میں زمبابوے کیخلاف کولمبو ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 460 منٹ میں 143 رنز ناٹ آئوٹ کی باری کھیلی تھی۔ بھارتی بیٹر مہندر امرناتھ نے 1976ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 440 منٹ میں 85 رنز بنائے تھے۔ یونس خان نے 2015ء میں سری لنکا کیخلاف 428 منٹ میں 171 رنز کی ناٹ آئوٹ باری کھیلی تھی۔ سابق آسٹریلین اوپنر جسٹن لینگر نے 1999ء میں ہوبارٹ ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف 425 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن