آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان تیسری پوزیشن پر آگیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)سری لنکا سے گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی،پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔قومی ٹیم کی ہار جیت کی شرح 58.33 ہوگئی، سری لنکا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائیگی۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2022میں پاکستان کی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول ہیں۔ دونوں ٹیموں سے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں جنوبی افریقہ سرفہرست ہے،آسٹریلیا کا دوسرا، بھارت کا چوتھا، ویسٹ انڈیز کا پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔