• news

جون کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی .90 9روپے یونٹ مہنگی کرنے کی سمری ارسال 


اسلام آباد(نا مہ نگار)کے الیکٹرک نے 11روپے 39پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 11روپے 39فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے، جس پر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28جولائی کو سماعت کرے گا۔دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)حکام نے بھی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9روپے 90پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے گزشتہ ماہ 13ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت 213ارب روپے تھی۔ملک میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت فی یونٹ 36روپے 20پیسے، کوئلے سے 20روپے 80پیسے، مقامی گیس سے 8روپے 92پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28روپے 38پیسے جبکہ ایران سے 19روپے 57پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن