وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے دوبارہ گنتی‘ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے دوبارہ گنتی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ دوبارہ الیکشن کی بجائے دوبارہ گنتی کا حکم غیر قانونی ہے، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے جیتی، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد تحریک انصاف کے پاس نمبر گیم پوری ہے۔ اگردوبارہ گنتی ہوئی تو ضمنی انتخابات میں جیتنے والوں کے ووٹ مسترد ہونے کا خدشہ ہے، استدعا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے عدالت لاہور ہائیکورٹ کے دوبارہ گنتی کے حکم کو کالعدم قرار دے۔