وزیراعلیٰ کا انتخاب، ڈپٹی سپیکر نے چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب کو سکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی حدود اور ایوان میں بھی پولیس تعینات کی جائے۔ سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عدالتی حکم کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے۔