عوامی مینڈ یٹ پر نقب کی کو شش نا قا بل برداشت ، ایوان عمران پر اعتماد کرے گا؛ پرویز الہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سپیکر چوہدری پرویزالہی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں مونس الٰہی، حسین الہی، راجہ بشارت اور زین قریشی موجود تھے۔ چوہدری پرویزالہی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو نقب لگانے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، ضمنی انتخاب میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا، پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی وزیراعلی کے لئے عمران خان پر اعتماد کرے گا، ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، وفاق اور پنجاب حکومت کے انتظامی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں، مختصر عرصے میں شہباز شریف کے زیر سایہ حمزہ شہباز نے جو کچھ کیا تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں انشاء اللہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویزالہی وزیراعلی ہوں گے، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق اکثریت حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں عوام نے منحرف ارکان کو نشان عبرت بنادیا، عمران خان کے بیانیہ کی قوم نے مکمل پذیرائی کی۔