• news

مون سون بارشیں ، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا خدشہ


اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)حالیہ مون سون بارشیں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ملک میں سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتی ہے سندھ طاس معاہدے تحت بھارت پانی چھوڑنے سے قبل پاکستان کو پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے لیکن ماضی میں بھارت نے ہمیشہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ایڈیشنل واٹر کمشنر پاکستان اور فلڈ کمیشن حکام کا کہنا ہے تاحال بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی پیشگی اطلاع دی گئی ہے اور نہ پانی چھوڑا گیا ہے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل واٹر کمشنر عثمان غنی اور فلڈ کمیشن کے ذمہ دار احمد کمال نے کہا ہے فی الحال حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی چھوڑنے سے قبل پاکستان کو پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن