• news

اپنوں نے عمران پر عدم اعتماد کیا وہ ان سے بیزار ہیں: مسلم لیگ ن، پی پی 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمان خان جھوٹا، منافق اور چور ہے۔ پیسہ 2018ء میں سینٹ، خیبر پی کے، گلگت بلتستان میں عمران  ووٹ چور نے چلایا، پیسہ آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا، وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندہ عمران خان کا ہے۔ عمران صاحب آپ کے ممبران آپ پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے۔ عمران خان چیف الیکشن کمشنر پر فارن فنڈنگ کیس کا غصہ نکال رہے ہیں۔ یہ سکندر سلطان ہے جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آ جائے۔ عمران خان، چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہا ہے۔ عدم اعتماد اور خرید وفروخت کے فرق کو سمجھو۔ ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری عزت دیکر دل جیتتے ہیں۔ لفظ عزت عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں، عمران خان کی تقریر بجھتے ہوئے چراغ کی پھڑپھڑاہٹ ہے۔ عمران خان کیلئے بری خبر یہ ہے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ان سے بیزار ہیں۔ پی ٹی آئی کے ممبران عمران خان کی چکر بازی کو سمجھ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن