ڈیمئن ہوف پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ‘پچز کا معائنہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے پچ ماہر ڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کر کے پچز کا جائزہ لیا۔ آسٹریلوی پچ ماہر نے جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیا ہے، ڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچر بھی دیا۔ڈیمئن ہوف کل نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی معائنہ کریں گے، اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا تھا۔