دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کے فیصلے اہم ہونگے: شاہد آفریدی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کے فیصلے اہم ہوں گے۔ شاہین آفریدی کی انجری کو دیکھنا اہم ہے،ممکنہ طور پر اس کو ریسٹ دینا ہوگا تاہم اس حوالے سے ڈاکٹرز کی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ بابراعظم کا اگلے ٹیسٹ کے لیے پلان اہم ہوگا کیونکہ کپتان کی اپنی ایک ٹیم اورسوچ ہوتی ہے۔حسن علی سے متعلق انہوںنے کہا کہ فہیم اشرف بھی ٹیم میں آل رائونڈر موجود ہیں،ان کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔ ٹیم میں زیادہ سپنرز نہیں کھلاسکتے کیونکہ اس وقت ٹیم میں دو سپنرز پہلے ہی کھیل رہے ہیں اور یہ کافی ہیں۔ انہوںنے آغا سلمان کی آف سپن بائولنگ کو بھی سراہا۔